پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، فاضل عدالت نے دونوں کو نوٹس جاری کردیاہے ،عدالت نے سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری صوبائی اسمبلی اور دو ایم پی ایز کو بھی نوٹس جاری کردیا، فاضل عدالت نے 14 روز میں فریقین سے جواب طلب کرلیاہے ،سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے فاضل عدالت کو بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاہے ،دونوں سپیکرز نے سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی غیر قانونی تعیناتی کی ہے ۔