لاہور(کامرس رپورٹر ، اپنے رپورٹر سے ، خصوصی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک)آٹا مہنگا ہوتے ہی نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی 4 اور سادہ نان 5روپے مہنگاکرنے کااعلان کردیا ،صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کے مطابق قیمتوں کا اطلاق 10 جون سے ہوگا۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز بلائے جانے والے ہنگامی اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ،جس کے مطابق 10جون سے سادہ نان 15روپے اورسادہ روٹی 10روپے میں فروخت کی جائے گی۔ ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل نے کہا کہ فلور ملز مالکان نے آٹے کی ایک بوری کی قیمت میں 800روپے اور فائن میدے کی پوری میں 1000روپے اضافہ کر دیا ہے لیکن حکومت نے روا یتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اضافے کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا ،اب نان بائیوں کے لئے پرانی قیمتوں پر نان اور روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں ہے جبکہ برائلر کی قیمت پر ڈیڈلاک ختم، شہر میں برائلر 35 روپے فی کلو مزید مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 260 روپے سے 295 روپے کلو تک پہنچ گئی ۔مرغی کی قیمت ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق طے ہوگی، حکومت اور پولٹری ایسوسی ایشن کے درمیان اتفاق ہو گیا۔لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت طلب اور رسد کے مطابق مقرر کی جاتی ہے جبکہ حکومت نے قیمت پر کیپ لگا کر مسائل میں اضافہ کیاجو اب یہ کیپ ختم کردیا گیا ہے ۔ روزانہ کی قیمت طلب اور رسد کے مطابق حکومتی نمائندے ، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر بنائی جانے والے کمیٹی کرے گی۔ نان،روٹی