کراچی ( نیٹ نیوز) پاکستان کے باہمت نوجوان نے نہ صرف جرمنی کی ممتاز جامعہ سے معاشیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصلکرلی ہے بلکہ وہ فٹ بال کے کھلاڑی، مصور اور لائٹ فوٹوگرافی میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر عمران قیصر کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے چند روز قبل ہی برلن میں واقع فرایو یونیورسٹی سے معاشیات میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے ، ڈاکٹر عمران وکٹوریہ برلن اور بنڈس لیگا نامی بلائنڈ فٹبال لیگ سے بھی وابستہ رہے ہیں جو ایک اہم اعزاز ہے ۔ اس کے علاوہ وہ جوڈو کی تربیت لے چکے ہیں۔ جبکہ لائٹ فوٹوگرافی اور لائٹ پینٹنگ کی تربیت بھی لے چکے ہیں۔انہوں نے میٹرک سائنس امتیازی نمبروں سے پاس کیا، وہ بی بی سی پر اکنامکس کے پروگرام سنتے رہے ، اسی بنا پر انہوں نے انٹرمیڈیٹ میں شماریات اور معاشیات کے مضامین کا انتخاب کیا، ڈاکٹر عمران کی تحقیق کا موضوع بھی بہت دلچسپ ہے اور وہ ہے ’ افغانستان کی معاشی تاریخ‘ ہے ۔ انہوں نے ماحولیاتی معاشیات اور توانائی کی معاشیات پر بھی کام کیا ہے ، اس میں ڈاکٹر عمران نے تھرمل (حرارتی) پاور پلانٹ کی لاگت ، کاربن اخراج اور دیگر پہلوؤں پر تحقیق کی ہے ، ڈاکٹر عمران قیصر نے کہا الحمداللہ میں نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کیا ہے کہ وہ صرف اور صرف میرٹ پر کیا ہے جب میں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے ایم ایس سی مکمل کیا تو اگلے سال اسی کالج میں بطور لیکچرار میرٹ پر میرا انتخاب ہوا ، اس وقت کے وائس چانسلر کا کوئی مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان پوسٹ پر اسٹے آرڈر آگیا، دوبارہ سلیکشن بورڈ بیٹھا اور دوبارہ سو فیصد میرٹ پر انہیں بطور لیکچرار منتخب کیا گیا، عمران قیصر لاتعداد کامیابیاں سمیٹ کر 3 اگست کو پاکستان لوٹ رہے ہیں، ڈاکٹر عمران نے کہا وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی خدمت کرسکیں۔