لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )حکومت نے نابیناافرادکو35روز میں تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی،حکومتی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعدنابیناافرادنے دھرناختم کرنے کا اعلان کردیا،ایم پی اے نذیر چوہان کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی کے وفد نے نا بینا افراد سے طویل مذاکرات کئے ، حکومتی کمیٹی نے نابیناافرادکویقین دہانی کرائی کی 35روز میں قواعد و ضوابط مکمل کر کے نا بینا افراد کے تمام مطالبات پورے کر دئیے جائیں گے ۔ دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے چھٹے روز بھی دھرناجاری رکھا ، ملازمین نے دوپہر کے وقت پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بندرکھا جس شدید ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔