میدگوری (رائٹرز) نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے 25 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔حکام نے بتایا کہ فوجی اہلکار ایک گاؤں کے رہائشیوں کو ریسکیو کر رہے تھے کہ اس دوران جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملے میں شہریوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔