کانو(آن لائن)شمال مشرقی نائجیریا میں حملوں کے دوران چار عام شہری اور تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جس کی ذمہ داری جہادی جنگجوئوں پر عائد کی گئی ہے ۔مسلح افراد جن کا دولت اسلامیہ مغربی افریقہ پراوینس آئی ایس ڈبلیو اے پی گروپ سے تعلق ہونے کا شبہ ہے نے ریاست بورنو میں گائیجی گانا قصبے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کردیا ۔مسلح افراد نے جھڑپ کے دوران دو فوجی اہلکاروں اور ایک عام شہری کو ہلاک کردیا اور ایک فوجی گاڑی اپنے ساتھ لے گئے ۔