لاہور(کامرس رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹیموں نے لاہورکے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر گیس چوری اورغیرقانونی استعمال میں ملوث صارفین کیخلاف کامیاب کاروائیاں کی ہیں۔ پہلی کاروائی شیراکوٹ بند روڈ پر کی گئی ۔ دوسری کاروائی میاں امیرالدین پارک تاج پورہ لاہورمیں کی گئی۔ تیسری کارروائی شاہ عالم مارکیٹ میں کرتے ہوئے گیس کنکشن منقطع کردیئے اور مزید کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں دائر کردی گئیں ہیں۔