اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) ناروے میں اسلام مخالف ریلی میں ایک ملعون کو قرآن کریم کی توہین سے روکنے والے مسلم نوجوان کو ہیرو قرار دے دیا گیا، سوشل میڈیا پر الیاس کی رہائی کے لیے مہم زور پکڑ گئی ،ٹوئٹر پر ’’ڈیفنڈر آف اسلام ‘‘کے نام سے ٹرینڈ بن گیا جہاں صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے ۔