کوپن ہیگن (ویب ڈیسک) ناروے سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی پھرتی سے سب کو حیران کردیا، گلاس ایسی ترتیب سے رکھے کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے ۔باصلاحیت نوجوان نے گلاسوں کو ایک دوسرے پر رکھنے میں ایسی تیر رفتاری کا مظاہرہ کیا کہ گنیز ریکا رڈ بنا ڈالا۔ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں ہونے والے مقابلے میں بینڈک ایمو نامی نوجوان نے مشین کی سی تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک منٹ 33 سیکنڈز میں 30 الگ الگ سیٹ میں گلاس ایک دوسرے پر ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔