اوسلو( ویب ڈیسک) کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ناروے کے بیچ والی بال کے کھلاڑی نے اپنے کتے کے ساتھ ٹیم بنالی۔ Mathias Berntsen نامی کھلاڑی نے گھر میں دوستوں کے ساتھ والی بال میچ رکھا اور اپنی ٹیم میں اپنے پالتو کتے Kiara کو شامل کرلیا جبکہ اپنے مالک کی طرح ڈوگی میاں نے بھی خوب اُچھل اُچھل کر بال کو کک لگائی۔یوں والی بال کھیلتے کتے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جو سوشل میڈیا سٹار بن گیا ہے ۔