ابوجا(صباح نیوز) بوکو حرام نے نا ئیجریا کی ریاست بورنو میں حملے کر کے 16 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ کئی افراد لا پتہ ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہادی تنظیم بوکو حرام نے نائیجریا کی ریاست بورنو میں حملے کر کے 16 افراد کو ہلاک کر دیا ،اس ریاست میں حملے کے بعد علاقے کے درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ افراتفری کی شکار ریاست بورنو میں یہ حملے ایک فوجی چھانی مونگونو کے قریبی دو دیہات پر کئے گئے حملہ آ ور کا رر وائی کے بعد فر ار ہو گئے ۔ مقامی سویلین ملیشیا نے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی ۔