نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے نازبرداری کی سیاست کیلئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسکی وجہ سے بھارت کا بہت نقصان ہوا ہے ۔ گزشتہ روز امیت شاہ نے تین طلاق کے معاملہ پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتوں نے طلاق بدعت (تین طلاق) کیخلاف قانون بنانے میں مسلسل رکاوٹیں ڈالیں، اسکی اہم وجہ بھی ناز برداری کی سیاست تھی۔ نازبرداری کی سیاست آہستہ آہستہ ووٹ بینک تیار کرنے کا اوزار بن گئی،تین طلاق تو بس ایک مثال ہے ۔ شاہ بانو معاملہ 80کی دہائی میں سامنے آیا تھا لیکن اس وقت کی راجیو گاندھی حکومت نے تین طلاق کیخلاف قدم اٹھانے کیلئے عزم اور سیاسی قوت ارادی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے ،اب بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے جس نے قانون بنایا ہے ۔ کانگریس نے 60ئکی دہائی میں نازبرداری کی سیاست شروع کی تھی اور کئی دیگر جماعتوں نے یہی راستہ اختیار کیاجس نے عام زندگی اور ہماری جمہوریت کو متاثر کیا ۔