لاہور( نیوز رپورٹر)لاہور میں نازیبا تصاویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے شخص کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ ملزم پرویز نازیبا تصویروں کے ذریعے سے بلیک میل کر رہا ہے ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے موبائل فون سے تصویریں اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔