اسلام آباد(شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے یوٹیوبر زید علی، شام ادریس، شہویر جعفری اور دیگر سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر آواز اٹھانے کی اپیل کر دی۔ناصر خان جان نے ان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر آواز اٹھائیں کیونکہ ان کے فالورز کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کی اس بارے بنائی گئی وڈیو بہت معنی رکھتی ہے جس کی وجہ سے بھارتی ضلم و ستم کے خلاف ایک موثر پیغام دنیا والوں کو ملے گا۔