کراچی (سٹاف رپورٹر) ناظم جوکھیو کی بیوہ شیرین جوکھیو نے قتل کیس میں نامزد ملزمان ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو،ایم پی اے جام اویس گھرام جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو معاف کردیا۔ویڈیو بیان میں شیرین جوکھیو نے کہا میرے اپنوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ، اکیلی کیس نہیں لڑ سکتی،فیصلہ اللہ پر چھوڑتی ہوں، ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو، جام اویس گھرام جوکھیو سمیت تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،میں نے انتہائی مجبور ہوکر یہ فیصلہ کیا، کسی لالچ میں آکر کیس سے دستبردار نہیں ہوئی، مجھے کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہے لیکن حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اپنے معصوم بچوں کی خاطر یہ فیصلہ کیا ہے ، میرے اس فیصلے کے بعد مجھے غلط مت سمجھا جائے ، میری جگہ پر اگر کوئی اور ہوتا تو شاید یہی فیصلہ کرتا ۔