فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں محکمانہ قانون شکنیوں ، ناقص تفتیش سمیت دیگر امور کی بناء پر تیرہ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمین کی مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں ، پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصل آ باد سمیت36 اضلاع میں شہریوں کی طرف سے قانون شکنی کے مرتکب تفتیشی افسران ، ایس ایچ اوز سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف 2 ہزار سے زائد در خواستیں سنیئر افسران کو دی گئی جبکہ سی پی او، ڈی پی او، آ ر پی او سمیت دیگر ذمہ داروں کی طرف سے انکوائری کے بعد1317 ذمہ داروں کو محکمہ سے فارغ ،عہدہ سے تنزلی کئے جا نے سمیت دیگر سزائیں سنائی گئی ہیں۔