لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تھانہ کاہنہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں سائلین کی طرف سے پیش کی گئی 126 درخواستوں اور شکایات پر کاروائی کے لئے احکامات صادر کئے ۔سی سی پی او لاہور نے ناقص تفتیش پر تھانہ کاہنہ انوسٹی گیشن ونگ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اقبال کو معطل کر دیا، غلام محمود ڈوگر نے تفتیشی معاملات میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر متعدد انوسٹی گیٹشن افسران سے باز پرس کی۔جھوٹی درخواست پر ملزم کو ہتھکڑی لگوا دی دریں اثنا سی سی پی او نے پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ کا دورہ کیا۔ ایس پی سٹی نے کوماتمی جلوس کے روٹ پر سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہوں نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے لئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا ۔ایس پی سٹی آپریشنز نے سی سی پی او لاہور کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ سی سی پی او لاہور نے ونٹیج پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کے مجموعی طور پر 1 ہزار 212 افسران اور اہلکار کورونا وبا سے متاثر ہوئے جبکہ 1174 اہلکاروں و افسران نے وباکو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھالے ۔