لاہور(خبرنگارخصوصی)ایپٹما کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ سید علی احسان اور عامرشیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ، ہم ٹیکس دینے کو تیار ہیں لے کن شناختی کا رڈ کی شرط بہت عجیب ہے ، خریدار جب کسی دوسرے کا شناختی کارڈ صنعت کار کو فراہم کرے گا تو صنعت کار کیلئے مشکل پیدا ہوجائے گی ، اب خریدار ہی ٹیکس نہیں دینا چاہتا تو ہم کیا کریں گے ۔ملز مالکان کا موقف بھی سنا جائے ، حکومت صنعت کاروں سے مذاکرات کرے اور ان کے مسائل سنے پھر ہی ٹیکس کے حصول کے پالیسی مرتب کرے،ہم اسلام آباد جا کر ذمہ داروں سے اس معاملہ پر بات چیت کریں گے اور اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے ۔