لاہور(نامہ نگار )قومی ائرلائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ، چیف ایچ آر آفیسر عاصمہ باجوہ نے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیا قادر قریشی کی فراغت کا مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں کہا گیا ھے کہ چیف آپریٹنگ آفیسر کو انکی ناقص کارکردگی پر پی آئی اے سے فارغ کیا گیا ھے ، پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر نے ضیا قادر قریشی کو 10 اگست 2018 اور 17 اگست 2018 کو پرفارمنس ریویو میٹنگ میں بلایا تھا، شعبہ ایچ آر کے دو مرتبہ بلانے کے باوجود ضیاقادر قریشی پرفارمنس ریویو میٹنگ میں شریک نہ ہوئے ، ذ رائع کے مطابق ضیاقادرقریشی بغیر چھٹی لئے گذشتہ ایک ھفتے سے غیر حاضر تھے ۔