پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور ہا ئی کورٹ میں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کیخلاف رٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحریری جواب جمع کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ نے جواب جمع کرایا جس میں رٹ کو ناقابل سماعت قرار دئیے کی استدعا کی گئی ہے ، گزشتہ روز عدالت عالیہ پشاور میں کیس کی سماعت ہوئی ،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ نے فاضل عدالت میں جواب جمع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کو صادق وامین قرار دے چکی ہے ، جواب میں ہائیکورٹ سے درخواست خارج کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ این اے 35سے تعلق رکھنے والے سابق امیدوار انعام اﷲ نے عمران خان کیخلاف رٹ دائر کی ہے ،انعام اﷲ کا تعلق جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے ۔