لاہور( کلچرل رپورٹر ) معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ میں نے راشن کے ساتھ تصویر اِس لیے نہیں بنائی کہ اپنا نام بنا سکوں۔ حرا مانی نے مائیکرہ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا مانی اپنے شوہر کے ہمراہ مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔انشاء اللہ آئندہ راشن تقسیم کرتے ہوئے تصویر نہیں بنے گی۔میں نے یہ تصویر اس لیے نہیں بنائی کہ اپنا نام بنا سکوں۔میں نے تصویر اس لیے بنائی کہ آپ بھی اس کام میں لگ جائیں اور حق داروں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ حرا مانی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ SavePoor SaveHumanity بھی استعمال کیا۔