لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کے رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ نام نہاد اپوزیشن فضل الرحمن کے ساتھ نہیں، ن لیگ فضل الرحمن کے مارچ میں شرکت کرنے کی بجائے جلسے میں شریک ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے ،فضل الرحمن کا ڈرامہ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مستردشدہ ٹولہ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست کے بعد کس منہ سے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی باتیں کررہے ہیں، عوام چوروں، لیٹروں کے چہرے پہچان چکے ہیں، سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔