پشاور(خبر نویس، مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ محمود خا ن 2ارب51 کروڑ 67لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔گوشواروں کے مطابق محمود خان کے پاس 4کروڑ روپے نقدہیں ، وہ 87کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں اور55 کمرشل دکانیں بھی انکی ملکیت ہیں، محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35تولے سونا ہے اور گھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا فرنیچر موجود ہے ۔محمود خان ابتک وہ سعودی عرب کے سوا کسی بھی بیرون ملک نہیں گئے ۔2015ء میں حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں وہ سعودی عرب گئے اور وہاں 12دن مقیم رہے ۔محمود خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔عمران خان کا سپاہی ہوں، پی ٹی آئی کے منشور پر من و عن عمل کروں گا۔عمران خان کے وژن کی تکمیل کیلئے دن رات کام کروں گا۔خیبر پختونخوا کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔