لاہور ( این این آئی)نامزد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پنجاب کے نامزد وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں آج وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی کی ایوان میں حاضری کو یقینی بنانے پر غور وخوض کیا گیا ۔