کراچی(نمائندہ92نیوز)نامورماہر تعلیم، مورخ،تحریک پاکستان پرمتعدد کتابوں کے مصنف اورقائداعظم اکیڈمی کے بانی پروفیسر شریف المجاہدپیرکی صبح کراچی میں انتقال کرگئے ۔پروفیسر شریف المجاہد یکم جولائی 1926ئکو مدراس میں پیدا ہوئے ،تاریخ صحافت اوراسلامیات میں مدراس یونیورسٹی سے سندحاصل کی، عملی صحافت کا آغاز 1945 ئمیں تحریک پاکستان اور مسلمانوں کی سیاسی بیداری کے موضوع پر مضامین لکھنے سے کیا۔تقسیم کے بعد1955ء میں جامعہ کراچی سے وابستہ ہوئے اوراس کے شعبہ صحافت کو منظم کیا،شعبہ صحافت میں بے مثال خدمات کی وجہ سے ان کاشمار اس شعبے کے معمار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔پروفیسر شریف المجاہد کی تصانیف میںقائداعظم،ایک موضوعاتی مطالعہکو1981میں قائداعظم پر شائع ہونے والی کتب میں بہترین قرار دیتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا،اس کے علاوہ آپ نے 8مزیدتالیفات تدوین کیں،ان کے شاگردوں نے شعبہ صحافت میں بڑا نام پیداکیاجن کی تعداد درجنوں میں ہے ۔پروفیسر شریف المجاہد کی نمازجنازہ بعدنمازعصر مسجد ابراہیم، جامعہ کراچی میں ادا کی گئی اورانہیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔گورنرسندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔