ساہیوال/سرگودھا(نامہ نگار)آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکے بند کیے جائیں، ناموس رسالتﷺ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ، ناموس رسالتﷺ کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ، صدرپریس کلب ساہیوال ارشد شاکر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد کو صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو مشترکہ لائحہ عمل کا متحد ہو کر واضح پالیسی کے ساتھ اعلان کرنا ہو گا گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنے والے امت مسلمہ کے مجرم ہیں اس طرح کی نمائش نہ روکی گئی تو عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے ، تحفظ ختم نبوت کے لیے جان بھی قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے ،احتجاج کرنے والے علما کرام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہم عظمت رسولﷺ کے پاسبان ہیں، مسلمان آقا کی عزت و تکریم پر کوئی سمجھوتہ کر سکتے ہیں نہ ہی خاموش رہ سکتے ہیں ،حکومت پاکستان کو ہالینڈ سے سفارتی سطح پر رابطہ کر کے مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کرنا ہو گا۔