اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) 2010میں سپاٹ فکسنگ کی زد میں آنے والے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد آصف بھی محمد عامر کے خلاف لب کشائی کرگئے ۔محمد عامر کی کارکردگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عامر کی وجہ سے دوسرے بولرز کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے باقی گیندبازوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی بولر کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پارہی۔محمد عامر کی پابندی کے بعد کئی اچھے فاسٹ بولرز آئے ، جنھوں نے پاکستان کو میچز جتوائے مگر حیران کن طور پر کوئی بھی ٹیم میں جگہ پکی نہ کرسکا۔نئی گیند سے بلے بازوں کو چکرا دینے والے محمد آصف نے کہا کہ عامر کے علاوہ دیگرز بولرز کو بھی اتنا ہی اعتماد دیا جائے تو وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔