لیوزیانا(ویب ڈیسک) امریکہ میں دو نایاب سارس کے شکار پر 85 ہزار ڈالر اور عوامی خدمت کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ لیوزیانا کے کینن کونسٹانٹن پر نے مئی 2016 میں لیوزیانا کے علاقے ایکاڈیا پیرش میں دو سارسوں کا شکار کیا تھا جن کے پنجوں پر ٹرانسمیٹر لگے تھے۔ کینن نے پرندوں کو مارنے کے بعد سارس کے ٹرانسمیٹر والے پنجے کاٹ کر قریبی تالاب میں پھینک دیئے تھے۔واضح رہے کہ ووپنگ کرین، سارس کی اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جو دنیا بھر انتہائی نایاب ہوچکی ہے اور اب تک ان کی تعداد صرف 850 ہی شمار کی گئی ہے۔