غزہ(این این آئی)غزہ کی پٹی کے ساحل پر ماہی گیروں کو ایسے نایاب سکوں کا ایک مجموعہ ملاہے جن میں یونانی بادشاہ سکندر اعظم کے عہد کے اہم سکے بھی شامل ہیں۔ قدیمی سکوں کے ماہر یوٹ وارنٹن برگ نے کہاکہ یہ ایک بہت ہی اہم دریافت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایسی سب سے بڑی دریافت ہے جس میں سکندر کے دور کے ڈیکاڈریم بھی ہیں ۔ان میں سے ایک لندن کے روم نومسمیٹک نیلام گھر میں ایک لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔