لاہور،اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی،خبر نگار،آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 53 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے کرانکے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے ۔ الیکشن کمیشن نے بینرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر شائع کرنے پر ناصر چیمہ کو انتخابات لڑنے سے روکدیا تھا۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 19 اپریل 2018 ئکی تصاویر کو بنیاد بنا کر نااہل کیا گیا جبکہ ضابطہ اخلاق کا اجرا 14 جون 2018 کو ہوا، عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔دوسری جانب آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی53 گوجرانوالہ کے بیلٹ پیپرز چھاپے جا چکے ہیں جبکہ ان کی دوبارہ چھپائی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوارناصر چیمہ کو بیلٹ پیپر چھپائی پر 37لاکھ 20ہزار 74روپے ادائیگی کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بیلٹ پیپرز کے اخراجات کی وصولی کی جارہی ہے کیونکہ جمال ناصر چیمہ کے انتخابی نشان کی تبدیلی کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرانا پڑی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے دوسرے حلقے سے انتخابی امیدواروں کے تائیداور تجوید کنندگان ہونے کی بناء پرکاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف این اے 126سے میاں منیر، پی پی 145سے راشد منہاس اورپی پی 139سے ذوالفقار علی کی درخواستیں عدم پیروی کی بنا پر مسترد کر دیں۔ دریں اثناۂائیکورٹ نے پی پی 126جھنگ سے تحریک انصاف کی امیدوار راشدہ یعقوب اور ان کے خاوند شیخ یعقوب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی اور انہیں الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا جبکہ این اے 115جھنگ اور پی پی 126جھنگ سے مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، یہ درخواست حلقہ کے ووٹر سید فدا حسین شاہ اور عمران کی کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔ادھر سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 87حافظ آبادسے مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ اور تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ ناصر چیمہ اہل لاہور،اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی،خبر نگار،آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 53 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے کرانکے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے ۔ الیکشن کمیشن نے بینرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر شائع کرنے پر ناصر چیمہ کو انتخابات لڑنے سے روکدیا تھا۔ عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 19 اپریل 2018 ئکی تصاویر کو بنیاد بنا کر نااہل کیا گیا جبکہ ضابطہ اخلاق کا اجرا 14 جون 2018 کو ہوا، عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔دوسری جانب آن لائن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی53 گوجرانوالہ کے بیلٹ پیپرز چھاپے جا چکے ہیں جبکہ ان کی دوبارہ چھپائی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوارناصر چیمہ کو بیلٹ پیپر چھپائی پر 37لاکھ 20ہزار 74روپے ادائیگی کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بیلٹ پیپرز کے اخراجات کی وصولی کی جارہی ہے کیونکہ جمال ناصر چیمہ کے انتخابی نشان کی تبدیلی کے باعث بیلٹ پیپرز کی چھپائی کرانا پڑی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے دوسرے حلقے سے انتخابی امیدواروں کے تائیداور تجوید کنندگان ہونے کی بناء پرکاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف این اے 126سے میاں منیر، پی پی 145سے راشد منہاس اورپی پی 139سے ذوالفقار علی کی درخواستیں عدم پیروی کی بنا پر مسترد کر دیں۔ دریں اثناۂائیکورٹ نے پی پی 126جھنگ سے تحریک انصاف کی امیدوار راشدہ یعقوب اور ان کے خاوند شیخ یعقوب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کئے جانے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی اور انہیں الیکشن لڑنے کے لئے نااہل قرار دے دیا جبکہ این اے 115جھنگ اور پی پی 126جھنگ سے مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، یہ درخواست حلقہ کے ووٹر سید فدا حسین شاہ اور عمران کی کی طرف سے دائر کی گئی تھیں۔ادھر سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 87حافظ آبادسے مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ اور تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔