لاہور ( سپیشل رپورٹر ) منچلوں کو پتنگ بازی سے روکنے والے خود پتنگ باز نکلے ، نشتر کالونی میں جہا ں ڈولفن اہلکار کی ڈور پھرنے سے ہلاکت ہوئی ، اسی علاقہ میں پیرو فورس کے اہلکاروں نے پتنگ بازی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، سی سی پی اولاہور نے ایکشن لیتے ہوئے دونوں کو معطل کر دیا ، پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں کی پتنگ بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سی سی پی اولاہور ذوالفقارحمید نے پیرو فورس کے کانسٹیبلان رضوان اور عبداﷲ کو معطل کر دیا ، سی سی پی اولاہور کا کہنا ہے دونوں اہلکار ساندہ اور سمن آباد یونٹ میں تعینات ہیں جنہیں معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے ، سی سی پی او کا مزید کہنا ہے پتنگ بازی میں پولیس اہلکاروں کا ملوث ہونا انتہائی افسوسناک ہے ، دو روز قبل پتنگ بازی کے باعث ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار صفدر جاں بحق ہو گیاتھا۔