پشاور(92نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے گلیات سنو فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے آغاز ہو گیا، فیسٹیول میں ملک بھر سے سیاحوں کی کثیر تعداد فیسٹیول سے محظوظ ہونے گلیات پہنچ گئی ، تین روزہ فیسٹیول میں سکینگ ، بائیکرز، سنو ہائیکنگ ، سنو ٹیوبنگ، بون فائر، رسہ کشی، سنو فٹبال، کیمپنگ، وی لاگ مقابلے ، فوڈ سٹالز ، سنو کارٹونز، جیپ ریلی سمیت دیگر مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ سیاحوں کو اس فیسٹیول سے محظوظ ہونے کیلئے موسیقی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں نامور گلوکار علی عظمت ، عمیر جاسوال اور فنکار حمزہ علی عباسی شرکت کرینگے ۔