لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب میں پہلی بار ویلیج کونسل کے الیکشن ہونگے اوربراہ راست پیسہ گائوں میں جائے گا۔جو کبھی پہلے نہیں گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس کے بعد تحصیل ناظم کے براہ راست الیکشن ہونگے ۔پھر لاہورکے میئر کا براہ راست انتخاب ہوگا جس طرح لندن نیو یارک میں ہوتاہے ۔اصل میں یہ نیا پاکستان ہوگا ملک مکمل طورپر بدل جائے گااس نظام سے شہر بدل جائیں گے ۔