ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک ) سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں نجیب اللہ زدران کی دھواں دار ففٹی کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو 28 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، زمبابوین ٹیم کو متواتر دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، افغانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 197 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، نجیب اللہ نے 30 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواب میں زمبابوین ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی، چاکبوا کی 42 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔نجیب اللہ زدران کو مین آف دی میچ دیا گیا۔