لاہور(سپیشل رپورٹر) ہنجروال کے علاقہ میں سیاہ رنگ کے ویگو ڈالے میں سوار نقاب پوش مسلح افراد نے شہری کو اغواکر لیا۔ مغوی کے بھائی ناظم حسین نے مقدمہ اندراج کے لئے تھانہ ہنجروال میں درخواست جمع کروا دی۔پولیس کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔مغوی شہری کاشف چوہدری کو ٹھوکر نیازبیگ کے قریب سے اغواء کیا گیاہے ۔ مختلف پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ مغوی ہائیکورٹ کا وکیل ہے ۔سی سی ٹی فوٹیج میں جدید اسلحہ سے لیس نقاب پوش اغواء کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے جو دن دیہاڑے اغوا کرکے فرارہوئے ۔