کراچی(این این آئی) ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر شاہین ایئر لائن کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین ایئر لائن کا دفتر 1 ارب 40 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا ،اعلامیے کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی تک شاہین ایئر لائن کا ہیڈکوارٹر بند رہے گا۔ایف بی آر حکام کے مطابق چند ہفتے قبل شاہین ایئر کا دفتر سیل کرنے کے باوجود ٹیکس ادائیگیوں کے شیڈول پر عمل نہیں ہوا۔حکام کے مطابق شاہین ایئر نے اب تک ادائیگیوں کا معاملہ حل کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔