لاہور(شوبز ڈیسک )نامور اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ اپنے مزاج کے برعکس کوئی کام نہیں کرسکتی اورنجی زندگی اور شوبز میں ہمیشہ اپنے مزاج کے مطابق کام کیا ،کبھی کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کی اس لئے دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتی ہوں کیونکہ یہ اقدام مجھے بہت گراں گزرتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں نادیہ خان نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے سب سے پہلے نجی ٹی وی چینل میں مارننگ شو کاآغاز کیا جو بڑا مقبول ہوا اور اسے دیکھتے ہوئے باقی ٹی وی چینلز نے بھی مارننگ شوز کاسلسلہ شروع کیا ۔