لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز نجی سکول مالکان نے صبح سے دھرنا موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ آل پیف پارٹرنز اتحاد کے چیئرمین پروفیسر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارا بڑا مطالبہ بچوں کی فیس بڑھانے کا تھا جس کی منظوری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ ہم سے وعدہ کیا گیا ہے کہ صبح تک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا تاہم نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو 4 دن بعد دوبارہ پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔