اسلام آباد،لاہور(لیڈی رپورٹر،نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نجی ٹیکسی کمپنی کے غیر اخلاقی اشتہار کے خلاف درخواست پر فریقین سے جواب مانگ لیا ہے ، لاہور ہائیکورٹ نے شہباز اکمل کی درخواست پر سماعت کی جس میں نجی ٹیکسی کمپنی کے اشتہار پر اعتراض اٹھایا گیا۔ درخواست پر مزید کارروائی 5 اپریل کو ہو گی۔ دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے غیراخلاقی اشتہارات کیخلاف دائر پٹیشن پر سماعت مکمل ہو گئی۔