لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جارح مزاج آل راؤنڈر ندا ڈار آسٹریلیا میں ویمن بگ بیش لیگ میں ’’لیڈی بوم بوم‘‘ کے نام سے مشہور ہوگئی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اس لیڈی بوم بوم کے معترف ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا بھی اب انہیں اس نام سے پکار رہا ہے ۔ آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں ندا ڈارنے کہا کہ وہ بگ بیش میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جس کی وجہ سے ان پر یہ ذمہ داری بھی ہے کہ وہ سڈنی ٹھنڈرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو منوائیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کریں گی۔