لندن(ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ لال چقندر کا رس ہمارے جسم میں خون کے بہاؤ اور دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے ۔یہ جاننے کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم نے 70 سے 80 سال کے تیس رضاکار کو تحقیق میں شریک کیا۔ان میں سے نصف بزرگوں کو دس دن تک روزانہ سرخ چقندر کے خالص اور اصلی رس کا تقریباً ایک گلاس پلایا ۔دس دن گزرنے کے بعد جب ان تمام بزرگوں کے دل، رگوں اور دماغ کی صحت کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ سرخ چقندر کا اصل اور خالص رس پینے والے بزرگوں میں رگوں کے اندر خون کا بہاؤ بہتر تھا جس کا دل کی صحت پر بھی اچھا اثر پڑ رہا تھا۔