نئی دہلی(نیٹ نیوز) ہندو انتہا پسند شہریوں سے اداکار نصیر الدین شاہ کی متنازعہ قانون پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور ان کے دشمن بن گئے ۔ اب بھارتی ریاست میزورام کے سابق گورنر اور بھارت کی آنجہانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے شوہر سوراج کوشل بھی بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ پر برس پڑے ۔سوراج کوشال نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مسٹر نصیرالدین شاہ، آپ ایک ناشکرے آدمی ہیں، اس ملک نے آپ کو بڑا نام، شہرت اور پیسہ دیا پھر بھی آپ مایوس انسان ہیں ۔ آپ نے اپنے مذہب سے باہر شادی کی، کسی نے کبھی بھی آپ کو ایک لفظ نہیں کہا، آپ کا بھائی بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ جنرل بن گیا، کیا آپ کو زیادہ نہیں دیا گیا ہے اور پھر بھی آپ ناخوش ہیں، آپ بے حسی اور امتیازی سلوک کی بات کرتے ہیں، جب آپ الزام تراشی کرتے ہیں تو یہ ہی آپ کا ضمیر ہے ۔