لاہور/کر اچی/حیدرآباد/میرپورخاص(نما ئندہ خصوصی سے ، سٹا ف رپورٹر/ نامہ نگاران )ہندو برادری نے ملک بھر میں اپنا تہوارہولی جوش و خروش سے منایا اورآزادانہ اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، ہندو کمیونٹی نے صبح مندرجاکرپوجا پاٹ کی،تحائف دیئے اورمٹھائی کھلائی،کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے زیراہتمام ہولی کی بڑی تقریب ہنومان مندرمیں ہوئی،تقریب کو یوم پاکستان سے منسوب کرتے ہوئے قائداعظم اورتحریک پاکستان کے اکابرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا،پاکستان ہندو کونسل کے اعلامیہ کے مطابق تقریب میں لاتعداد ہندوؤں نے پاکستان کا قومی پرچم اٹھائے شرکت کی،مندرکا ہال کو ہندو گیروا جھنڈوں اورپاکستانی پرچم سے سجایا گیا تھا،شہدائے نیوزی لینڈ کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اوردعا بھی کی گئی،ڈاکٹررمیش کمار وانکوانی ،سابق صدرآصف زرداری،پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو ہولی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مذہبی آزادی کا درس دیتا ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق اورمذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے ،دریں اثنائصوبائی دارالحکومت میں آج جمعرات کو ہولی منائی جائے گی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے کرشنا مندر راوی روڈ لاہور پر ہونے والی ہولی تقریب کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ۔ ہولی کی تقریب کو بین المذاہب ہم آہنگی کا عملہ نمونہ بنانے کے لئے مسلم، سکھ، پارسی، بہائی اور مسیحی نامورشخصیات بھی شریک ہوں گی۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بور ڈطارق وزیر خان شام ساڑھے سات بجے ہندو مذہب کے پیروکاروں، تقریب میں شریک مختلف مذاہب کے مہمانوں کے ہمراہ مل کر کیک بھی کاٹیں گے ۔،صوبائی وزیر اقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹین نے دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان بھر میں ہندو برادری ہولی کا تہوار پورے جوش و خروش سے منا رہی ہے جو کہ عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔