کراچی (این این آئی)انٹر پول نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کے خلاف کراچی میں متعددمقدمات درج ہیں اور وہ مقامی عدالتوں کو مطلوب ہے ، ملزم کو عدالتوں نے اشتہاری قرار دے کر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، ملزم کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے ریڈ وارنٹ کا کیس وزارت داخلہ کو بھیجا تھا ، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے ملزم ندیم نصرت کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کے لئے انٹرپول کو درخواست کی تھی۔