لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی انڈر 16کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7رنز سے شکست دیکر 3میچوں پر مشتمل سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں بنگلہ دیش انڈر 16 کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد نے 45 رنز بنائے ۔جواب میں میزبان ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔میچ آفیشلز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا۔بارش اور آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کی دونوں اننگز 31،31 اوورز تک محدود کی گئی تھی۔اس سے قبل بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتو2 کے ابتدائی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مہمان ٹیم دباو کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 30.3اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان نعیم احمد 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ بنگلہ دیش انڈر 16 ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے ۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی اسفند نے 3 جبکہ احمدخان، اسماعیل اور محمد شہزادنے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔166رنز کے تعاقب میں محمد شہزاد اور علی حسن پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے میزبان ٹیم کو 61 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ عباس علی کے جلد آوٹ ہونے کے بعد رضوان محمود اور محمد وقاص نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئیچوتھی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔دونوں کھلاڑی 34،34 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہے ۔قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 27.3اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھیکہ کم روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ڈی ایل ایس میتھڈ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا گیا۔