کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹانے کا افسوس نہیں ،ملک کیلئے کھیلنا ہے کسی کے بھی انڈر کھیل لوں گا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور مصباح الحق فون پر رابطہ کر چکے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 100 سے زائد میچ میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کا اعزاز حاصل ہوا،تینوں فارمیٹ میں جتنا ہوسکا ٹیم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ،ان کا کہناتھا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور مصباح الحق فون پر رابطہ کر چکے ہیں ،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوئی مسئلہ ہو تو بتایا،شائقین کا شکریہ جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں۔ان کا کہناتھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کپتانی کرنے کی کوشش کی ،کوشش کی کہ سب میچوں میں بہترین کارکردگی دوں،انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم نے بھی سراہا او رکہا کہ آپ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں ،ان کا کہناتھا کہ سندھ ٹیم کیلئے اگلا میچ جیتنا بہت ضروری ہے ،کوشش ہو گی آئندہ میچز میں اچھاکھیل پیش کریں۔سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ 100 سے زائد میچز میں پاکستان کیلئے کپتانی کی ،چیئرمین پی سی بی نے بہت اعتماد دیا،احسان مانی کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے سپورٹ کیا،وسیم خان نے بھی حوصلہ بڑھایا ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے کا مشورہ دیا۔
ملک کیلئے کھیلنا ہے ، کسی کے انڈر بھی کھیل لوں گا: سرفراز
منگل 12 نومبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں منگل 12 نومبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں