مکرمی ! پوری دنیا میں نصاب تعلیم مخصوص ملک کی روایات، مذہب، معاشرت اور طرز بو دو باش کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے اور اس کاخاص طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ نصاب کا کوئی بھی حصہ مذہب یا روایات کے منافی یا متصادم نہ ہو ایک معیاری نصاب تعلیم نہ صرف کسی قو م کے ورثہ کو نسل در نسل منتقلی کا ذریعہ ہوتاہے بلکہ میں نصاب تعلیم قوم کی بنیاد ہے معیاری نصاب تعلیم قوم کی بقاء کی بنیادی ضرورت ہے کیونکہ ایک معیاری نصاب کے ذریعے ہی ملکی روایات، تاریخ اورمذہبی تعلیمات اگلی نسل تک پوری ذمہ داری کے ساتھ منتقل کی جا سکتی ہیں ۔ نصاب اور تعلیم کے معاملے میں قانون سازی بھی نہایت ضروری ہے۔ تاکہ کوئی ایسا قانون ملک میں موجود ہو جس کے تحت نصاب تعلیم میں موجود بے قاعدگیوں اور بد عنوانیوں پر سزا کا تعین کیا جا سکے تاکہ ایسا کوئی بھی موادنصاب تعلیم میں شامل ہونے سے روکا جا سکے جو کہ ملکی روایات اور دینِ اسلام کے منافی یا متصادم ہو۔ ( علی رضا رانا)