سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 4زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ انہار کے عملہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ترکھان والا ‘ کوٹ موسی کے علاقہ میں نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مظہر خان‘ خان خالد ‘ اکبر اور ریاض کو اپنی زمینوں پر پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور انکے خلاف متعلقہ تھانوں ایف آئی آر درج کروا دی ہے ۔