پشاور(نیوز رپورٹر،92نیوز )پشاور میں پی آئی ٹی بورڈ اور پی سی ایس آئی آر کے مابین وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں20منزلہ ڈیجیٹل کمپلیکس پشاور کے قیام کیلئے جوائنٹ وینچر ہوگیا ۔ دستخطوں کی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ڈیجیٹل کمپلیکس ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے تحفہ ہوگا،ڈیجیٹل کمپلیکس پشاور کے قیام کیلئے پی سی ایس آئی آر 16 کنال اراضی فراہم کریگی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ڈیجیٹل کمپلیکس ضلع پشاور میں بلند ترین عمارت ہو گی ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ڈیجیٹل کمپلیکس آئی ٹی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا ۔