لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف فاؤنڈر ز الائنس کی لاہور چیمبر الیکشن2020-21 کیلئے افتتاحی تقریب گزشستہ روزالائنس الیکشن آفس مین بلیوارڈ گلبرگ میں ہو ئی جس میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے تمام امیدواران کا متفقہ طور پراعلان کر دیا گیا ۔کارپوریٹ کلاس امیدواران میں ندیم قریشی، میاں طارق مصباح، طاہر منظور چودھری، مردان علی زیدی، عبد الودود علوی،ملک ریاض اقبال اورمبشر نصیربٹ جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران میں کاشف بشیر، ناصر حمیدخان، مقبول صدیقی، سلیم اصغر بھٹی، شہزاد بٹ، نعیم حنیف، شاہد نذیر اور علی افضل شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں میاں محمد اشرف ، میاں انجم نثار ، عرفان اقبال شیخ ،چیئرمین فاؤنڈرز گروپ افتخار علی ملک ودیگر نے تقریب میں شرکت کی ۔